WEBVTT 00:00:06.730 --> 00:00:09.950 مہمانوں نے سوچا کہ یہ ایک شاندار شادی ہے۔ 00:00:09.950 --> 00:00:14.430 اورفیس دلہا تھا جو تمام موسیقی کاروں اور شعراء میں عظیم تر تھا۔ 00:00:14.430 --> 00:00:17.471 یورڈیس دلہن تھی، ایک روکھ پری۔ 00:00:17.471 --> 00:00:22.540 کوئی بھی کہہ سکتا تھا کہ یہ جوڑا سچی اور گہری محبت میں گرفتار ہے۔ NOTE Paragraph 00:00:22.540 --> 00:00:27.090 اچانک یوریڈیس لڑکھڑائی اور زمین پر گر پڑی۔ 00:00:27.090 --> 00:00:30.622 جب تک اورفیس اسکے نزدیک پہنچا، تب تک وہ فوت ہو چکی تھی۔ 00:00:30.622 --> 00:00:35.631 اور جس سانپ نے اسے ڈسا تھا وہ گھاس میں ڈگمگاتے ہوئے بھاگ رہا تھا۔ NOTE Paragraph 00:00:35.631 --> 00:00:37.531 یورڈیس کی تجہیز و تکفین کے بعد، 00:00:37.531 --> 00:00:42.861 اورفیس ایسے سوگ سے نڈھال تھا جسے انسانی دنیا ضبط نہیں کر سکتی تھی، 00:00:42.861 --> 00:00:46.391 پھر اس نے فیصلہ کیا کہ وہ مُردوں کی دنیا کا سفر کرے گا، 00:00:46.391 --> 00:00:53.902 اپنی محبوبہ کو واپس لانے کے لیے جہاں سے کبھی کوئی زندہ مخلوق لوٹ نہ سکی۔ NOTE Paragraph 00:00:53.902 --> 00:00:58.624 جب اورفیس پاتال کے گیٹ پر پہنچا تو اس نے اپنا ساز بجانا شروع کیا۔ 00:00:58.624 --> 00:01:04.007 موسیقی اتنی اچھی تھی کہ سربرس، تین سر والا کتا جو مردوں کی حفاظت کرتا تھا، 00:01:04.007 --> 00:01:06.883 لیٹ گیا تاکہ اورفیس گذر جائے۔ 00:01:06.883 --> 00:01:11.988 کشتی کا ناخدا کیران، جسکی ذمہ داری مردہ روحوں کو اسٹیکس ندی پار کرانا ہے، 00:01:11.988 --> 00:01:17.878 وہ موسیقی سے اتنا متاثر ہوا کہ اس نے اورفیس کو مفت میں پار کرا دیا۔ NOTE Paragraph 00:01:17.878 --> 00:01:21.399 جب اورفیس ہیڈیس اور پرسیفنی کے محل میں داخل ہوا، 00:01:21.399 --> 00:01:23.346 مُردوں کے راجہ اور رانی، 00:01:23.346 --> 00:01:25.228 اس نے گانا شروع کیا۔ 00:01:25.228 --> 00:01:30.097 وہ اپنی محبوبہ یوریڈیس کے لیے گاتا رہا کہ اسے بہت جلد اٹھا لیا گیا ہے۔ 00:01:30.097 --> 00:01:33.468 وہ دن آئے گا جب وہ تمام زندہ مخلوقات کی طرح، 00:01:33.468 --> 00:01:36.789 موت کی سرزمین پر تا ابد سکونت پذیر ہو گی۔ 00:01:36.789 --> 00:01:41.759 تو کیا ہیڈیس اسے زمین پرچند مزید سال عطا نہیں کر سکتا؟ NOTE Paragraph 00:01:41.759 --> 00:01:46.131 جس لمحے اورفیس نے گانا مکمل کیا پوری جہنم ٹھر گئی۔ 00:01:46.131 --> 00:01:48.937 سیسیفس نے مزید اپنی چٹان کو پہاڑی کے اوپرنہیں لڑھکایا۔ 00:01:48.937 --> 00:01:53.007 ٹینٹلس پانی تک نہ پہنچ سکا اسے کبھی پینے کی اجازت نہیں ہو گی۔ 00:01:53.007 --> 00:01:58.031 یہاں تک کہ فیوریس، مافوق الفطرت انتقام کی دیویاں بھی رونے لگیں۔ NOTE Paragraph 00:01:58.031 --> 00:02:03.291 ہیڈیس اور پرسیفنی نے اورفیس کوایک عرضداشت عطا کیا مگر ایک شرط کے ساتھ۔، 00:02:03.291 --> 00:02:05.658 جب وہ تحت الثریٰ سے اوپر چڑھ کر نکلے تو، 00:02:05.658 --> 00:02:10.299 اسے پیچھے مڑ کرنہیں دیکھنا ہے آیا یوریڈس اسکے پیچھے ہے۔ 00:02:10.299 --> 00:02:15.580 اگر اس نے ایسا کیا تو وہ مُردوں کی دنیا میں ہمیشہ کے لیے لوٹ جائے گی۔ NOTE Paragraph 00:02:15.580 --> 00:02:17.451 اورفیس نے چڑھنا شروع کیا۔ 00:02:17.451 --> 00:02:18.580 ہر قدم کے ساتھ، 00:02:18.580 --> 00:02:23.050 وہ مزید پریشان ہوا، آیا یوریڈس اس کے پیچھے ہے۔ 00:02:23.050 --> 00:02:26.546 اس نے کچھ نہیں سنا — اسکے قدموں کی آواز کہاں تھی؟ 00:02:26.546 --> 00:02:29.889 آخرکار تحت الثریٰ سے باہر نکلنے سے ذرا پہلے 00:02:29.889 --> 00:02:31.901 اور دن کی تیز روشنی میں، 00:02:31.901 --> 00:02:34.840 وہ آزمائش میں ہارمان گیا۔ NOTE Paragraph 00:02:34.840 --> 00:02:38.862 اورفیس نے تحت الثریٰ میں لوٹنے کی کوشش کی مگر داخلے سے منع کردیا گیا۔ NOTE Paragraph 00:02:38.862 --> 00:02:40.991 یوریڈس سے الگ ہو کر، 00:02:40.991 --> 00:02:44.650 اورفیس نے کسی دوسری عورت سے کبھی محبت نہ کرنے کی قسم کھائی۔ 00:02:44.650 --> 00:02:49.343 اس کے بجائے وہ درختوں کے جھنڈ میں جا بیٹھا اور عاشقوں کے گیت گاتا رہا۔ NOTE Paragraph 00:02:49.343 --> 00:02:54.392 گانیمید، خوبصورت لڑکا جسے زیوس نے خداؤں کا خدمتگار بنا دیا۔ NOTE Paragraph 00:02:54.392 --> 00:02:58.713 میراہ، جس نے اپنے والد سے محبت کی اور اسے اس کی سزا دی گئی، 00:02:58.713 --> 00:03:02.581 پیگمالون، جس نے اپنی مثالی عورت کو عاج سے تراشا، 00:03:02.581 --> 00:03:07.072 پھر وینس سے دعا کی یہاں تک کہ وہ زندہ ہو گئی۔ NOTE Paragraph 00:03:07.072 --> 00:03:08.732 اور وینس بذات خود، 00:03:08.732 --> 00:03:12.923 جس کا خوبصورت اڈونس ایک جنگلی سور کے ذریعے قتل کر دیا گیا۔ NOTE Paragraph 00:03:12.923 --> 00:03:15.653 یہ ایسا تھا جیسے اورفیس کی اپنی محبت اور خسارے نے 00:03:15.653 --> 00:03:21.312 اسے ہرسو انسانوں اور خداؤں کے دلوں میں دیکھنے کی اجازت دے دی ہو۔ NOTE Paragraph 00:03:21.312 --> 00:03:24.803 بہرحال، کچھ کے لئے شاعری کافی نہیں ہے۔ 00:03:24.803 --> 00:03:27.284 جنگلی عورتوں کا ایک گروہ جنہیں میناڈس کہا جاتا تھا۔ 00:03:27.284 --> 00:03:31.872 اس خیال کو برداشت نہ کر پایا کہ ایک شاعر جو محبت کے اتنے خوبصورت گیت گاتا ہو 00:03:31.872 --> 00:03:34.265 ان سے محبت نہیں کرے گا۔ 00:03:34.265 --> 00:03:38.934 ان کی حسد نے ان کودیوانہ کردیا اورانھوں نے بیچارے اورفیس کو برباد کردیا۔ NOTE Paragraph 00:03:38.934 --> 00:03:42.143 فطرت کے موسیقار پرندوں نے اورفیس پر گریہ و زاری کی، 00:03:42.143 --> 00:03:46.062 ایسا ہی ندیوں نے کیا، جنہوں نے اپنی بلبلاہٹ سے موسیقی پیدا کی۔ 00:03:46.062 --> 00:03:49.204 دنیا دو عظیم ارواح سے محروم ہو گئی۔ 00:03:49.204 --> 00:03:53.885 اورفیس اور یوریڈس نے ایک دوسرے سے اتنی گہری محبت کی، کہ جب وہ جدا ہوئے، 00:03:53.885 --> 00:03:58.696 تب اورفیس نے ہر سمت عاشقوں کے درد اور خوشیوں کو محسوس کیا، 00:03:58.696 --> 00:04:02.555 اور تب ایک نیا فن عشقیہ شاعری کی صورت میں ایجاد ہوا۔ 00:04:02.555 --> 00:04:08.705 دنیا نے آنسو بہائے، تب اورفیس نے سکون اور اپنے دوسرے جز کو تحت الثریٰ میں پا لیا۔ 00:04:08.705 --> 00:04:14.594 تب سے لے کر آج تک وہ یورڈیس کے ساتھ اسٹیکس ندی کے کناروں پر ٹہلتا ہے۔ 00:04:14.594 --> 00:04:17.084 کبھی کبھی وہ دوش بدوش چلتے ہیں؛ 00:04:17.084 --> 00:04:19.135 کبھی وہ سامنے ہوتی ہے؛ 00:04:19.135 --> 00:04:26.125 اور کبھی وہ آگے چلتا ہے، بار بار اسے من چاہے طور پر پیچھے مڑ کر دیکھتا ہے۔